9 دسمبر، 2015، 10:56 PM

ترکی کے اطراف میں روس کی فوجی موجودگی میں اضافہ

ترکی کے اطراف میں روس کی فوجی موجودگی میں اضافہ

روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر روس نے ترکی کے اطراف میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کردیا ہ

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر روس نے ترکی کے اطراف میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کردیا ہے۔

ترکی کی طرف سے روس کا طیارہ  مار گرائے جانے کے بعد روس کے صدر نے کہا تھا کہ ترکی نے روس کی پشت میں خنجر مارا ہےاور روس ترکی کے اس اقدام کا مناسب جواب دےگا ۔ روس نے اس سلسلے میں ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں اور شام کے شہر لاذقیہ میں روس نے اپنا پیشرفتہ دفاعی سسٹم بھی نصب کردیا ہے۔

News ID 1860187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha